سرینگر/بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے ایک آفیسر نے بدھ کو ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
پولیس نے کہا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ستپال جیسوال، جس کا تعلق بی ایس ایف کی72ویں بٹالین سے تھا، نے مینڈھر سیکٹر کے سابرا علاقے میں دوران ڈیوٹی خود پر سروس رائفل سے گولی چلائی۔
پولیس کے مطابق اس کو زخمی حالت میں اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔