سرینگر/پونچھ کے گلپور کھڑی کڑماڑا سیکٹر میں ہند۔ پاک افوج کے درمیان بدھ کو ایک بار پھر گولہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج صبح 10.50سے کھڑی کرماڑا گلپور سیکٹر میں ہند۔ پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آج کی گولہ باری کے دوران طرفین ایک دوسرے کیخلاف چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں۔
آخری اطلاعات ملنے تک کنٹرول لائن پر گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔