پونچھ//آل انڈیا ریڈیو پونچھ میں 75ویں یوم آزادی کے موقعہ پر ایک کثیر السانی محفل مشاعرہ ’جشن آزادی ‘ کا انعقاد انتہائی دلکش اور ادبی ماحول میں ہوا۔ اس موقع پر ہندوستان کی مشترکہ تہذیب اور ادبی روایت کو نئی نسل تک پہنچانے کیلئے مختلف زبانوں کے شعرائے کرام جن میں ہندی کے شاعر او پی سدن، معروف اردو شاعر اور تاریخ دان کے ڈی مینی، کشمیری زبان کے معروف شاعر غلام نقی ساقی، ہندی کے شاعر جنک سنگھ،پہاڑی زبان کے شاعر حاجی نزیر حسین شاکر، پنجابی کے معروف شاعر گلشرن سنگھ گلشن، پہاڑی کے شاعرمحمد شریف پونچھی،اردو احتشام حسین محتشم اور گوجری کے شاعر صابر ندیم نے گنگا-جمنی تہذیب کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے بہترین کلام پیش کئے ۔اس محفل مشاعرہ کی صدارت او پی سدن نے کی جب کہ نظامت کے فرائض احتشام حسین محتشم نے انجام دیئے ۔ڈریکٹر ریڈیو سٹیشن پونچھ نے مشاعرہ نے اس دوران تمام شعرائے کرام کا شکریہ ادا کیا ۔