پونچھ میں پولیس پارٹی | پتھراؤ سے3 اہلکار زخمی

جموں// ضلع پونچھ کے گلہوٹہ گاؤں میں جمعہ کے روز 3 پولیس اہلکار اس وقت زخمی ہوگئے جب ان پر مقامی لوگوں نے پتھراؤ کیا۔پولیس نے بتایا کہ پولیس اسٹیش گورسائی کی ایک ٹیم جب جمعہ کے روز کسی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پونچھ کے گلہوٹہ گاؤں پہنچی تو وہاں مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے اس پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں دو کانسٹیبل اور ایک ایس پی او شامل ہے، جنہیں علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔