پونچھ// ضلع پونچھ میں حد متارکہ پر ہندو پاک افواج کے درمیان گولی باری کا تبادلہ ہوا ۔تاہم جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ کا واقعہ گلپور اور کھاری کرمارا علاقوں میں منگل کی صبح 5بجے سے لیکر صبح7بجے تک پیش آیا۔ طرفین نے ایک دوسرے کیخلاف ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کا جواب بھارت کی طرف سے موثر انداز میں دیا گیا۔