عشرت حسین بٹ
پونچھ //ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے جندرولہ گلی ناگ علاقے میں منگل کو الصبح ایک موٹر سائیکل زیر نمبرJK02CJ-6108 سڑک حادثے کا شکار ہو گیا جس پر سوار ایک شخص موقہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ اس سڑک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار شدید طور پر زخمی ہویے ہیں۔
پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل جس پر سوار تین افراد جندرولہ سے گلی ناگ کی جانب روانہ تھے گلی ناک علاقے میں پہنچ کر سڑک حادثے کا شکار ہو گئے جس میں محمد آعظم ولد نور محمد ساکنہ اسلامہ آباد موقہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ محمد عارف ولد اکبر دین اور نور محمد ولد لال دین سکنہ اسلامہ آباد اس حادثے میں شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جنھیں بعد ازاں مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں سے ایک زخمی کو ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا جس کی حالت آخری خبریں ملنے پر بہتر تھی۔ حادثے میں لقمہ اجل ہوئے شخص کی نعش کو ضروری قانونی لوازمات کے بعد اہل خانہ کو آخری رسومات کے لئے سونپا گیا ۔اس حوالے سے پولیس تھانہ منڈی میں ایک کیس درج کیا گیا اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کی گئی۔