پونچھ //ضلع پونچھ کے علاقہ ساوجیاں میں سنیچر کو بعد دوپہر ایک ٹا ٹا سومو حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس نتیجے میں ایک کم عمر بچی موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئی جبکہ گاڑی میں سوار مزید نوافراد زخمی ہو گئے جنہیں علاج کیلئے نزدیکی ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا۔
جاں بحق بچی کی شناخت نازیہ کوثر دختر امتیاز احمد ساکن قاضی محلہ پونچھ کے طور ہوئی ہے۔نازیہ کی عمر محض تین سال تھی۔
معلوم ہوا ہے کہ بعد میں پانچ زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا۔