پونچھ //اتوار کی شام سے لاپتہ ایک نوجوان کی ضلع ہسپتال پونچھ کے نزدیک کار کے اندر سے نعش برآمد ہوئی ۔ اس نوجوان کی شناخت دیپک سنگھ عرف دیپو ولد شیو رتن ساکن کھوڑی ناڑ پونچھ کے طور پر کی گئی ہے ۔بتایاجاتاہے کہ دیپو اتوار کی شام سے لاپتہ تھا اور اس کی نعش ہسپتال کے نزدیک پارک کی گئی کار زیرنمبر JK12 7551کے اندر سے برآمد ہوئی ۔ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر پونچھ اعجاز بٹ نے بتایاکہ نعش کو تحویل میں لینے کے بعد ہسپتال پہنچایاگیاجہاں قانونی لوازمات اداکرکے اسے آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے حوالے کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ پولیس اس معاملے پر تحقیقات کررہی ہے ۔