سرینگر//پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر تعینات ایک فوجی اہلکار اپنی ہی بندوق کی گولی کا شکار ہوکر بری طرح سے زخمی ہوا۔پولیس ذرائع نے کے ا یم ا ین کو بتایا کہ پونچھ میں حد متارکہ کے مینڈھر سب ڈویژن میں تعینات فوج کا ایک اہلکار اُس وقت زخمی ہوگیا جب اسکی بندوق سے حادثاتی طور پر گولی چلی۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ منکوٹ سیکٹر میں پیش آیا جب فوج کی15مہار رجمنٹ سے وابستہ سپاہی سنجے کمار کی سروس رائفل سے اچانک گولی نکل گئی اور مذکورہ اہلکار کو جالگی اور وہ شدید زخمی ہوا۔اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔