پونچھ//تحصیل منڈی کے فتح پور علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب محکمہ بجلی کاعارضی ملازم ٹرانسفارمر سے لٹک کر لقمہ اجل بن گیا۔سرور خان ولد شمس دین ساکن نونابانڈی پونچھ علاقے میں خراب بجلی ٹرانسفار مر کی مر مت کر رہا تھاجس دوران اچانک بجلی آئی اور مذکورہ ملازم کو کئی زوردار جھٹکے لگے جس کی وجہ سے وہ موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔جب مذکورہ ملازم کی نعش اس کے آبائی گھر نونابانڈی پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ محکمہ بجلی نے ملازمین کی بار بار حادثوں کے دوران اموات پرافسوس کا اظہا کرتے ہوئے پی ڈی ڈی کیجول لیبر یونین کے صدر احمد نے کہاکہ محکمہ کی غفلت شعاری کی وجہ سے ایک قیمتی جان چلی گئی۔انہوں نے کہا کہ کہ وہ مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیاکہ مرحوم کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے اور کسی گھر کے ایک فرد کو ملازمت بھی دی جائے تاکہ انہیں مالی مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔ انہوں نے کہاکہ دوران ڈیوٹی کئی عارضی ملازم مختلف حادثات کے شکار ہوگئے ہیں جن میں سے کئی کی جان چلی گئی جبکہ کچھ زندگی بھر کیلئے معذور بن گئے لیکن حکام کی طرف سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی ۔