سرینگر//ضلع پونچھ کے چھکتورو علاقے سے سنیچر کو ایک58سالہ خاتون کی لاش ایک دریا سے بر آمد کی گئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ لاش کی شناخت شریفہ بی زوجہ نور دین ساکن دانادوئی ،منڈی کے طور کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو قانونی لوازمات پوری کرنے کیلئے اسپتال لیجایا گیا ہے تاکہ اس کی موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے۔