راجوری //پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے چار نوجوانوں، جن میںدو نوعمر اور ایک نابالغ لڑکا بھی شامل ہے، کو پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پار کرنے کے دوران پکڑ لیا گیا۔فوج نے اس وقت انہیںپکڑ لیا جب وہ پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پار کررہے تھے۔ انکی عمر 24 ، 18 ، 14 اور 9 سال بتائی جاتی ہے۔ جونہی انہوں نے ایل او سی پار کی تو چاروںکو روک کر حراست میں لیا گیا اور انہیں قریبی آرمی کیمپ میں منتقل کر دیا گیا۔" حکام نے کہا.> "ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سب ایل او سی فارورڈ ایریا میں نادانستہ طور پر داخل ہوئے لیکن اس معاملے کی تحقیقات اور قانونی رسمی کارروائی جاری ہے۔