پونچھ//جموںکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا دو سال مکمل ہونے پر پونچھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں کشمیر کے انچارج اشیش سود کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کی جانب سے پونچھ میں بھی جشن منایا گیا ۔اس دوران جہاں برگیڈیر پریتم سنگھ جنھیں محافظ پونچھ کے خطاب سے نوازا جاتا ہے کی یادگار پر پھول بھاری کر کے ان کو خراج پیش کیا گیا وہیں چکاں دا باغ ٹریڈ سینٹر میں ایک ترنگا ریلی نکال کر پارٹی کارکنان اور لیڈران نے اس دن کو جموں کشمیر کی آزادی کے دن کے طور منایا۔ چکاں دا باغ ٹریڈ سنٹر میں نکالی گئی ریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی جموں کشمیر کے جنرل سیکر یٹری وبھود گپتا ،ر نائب صدر ورینندر جیت ضلع صدر پونچھ انجینئر محمد رفیق چستی، جموں کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سنیل گپتا، سابق ایم ایل سی پردیپ شرما، بی جے پی یوتھ پونچھ کے ضلع صدر امن ڈابر کے علاوہ تمام شعبوں کے صدور اور دیگر کارکانان شامل ہوئے۔ریلی میں شامل اکثر افراد نے اپنے ہاتھوں میں ترنگا اٹھا کر اس بات کا اعلان کیا کہ جموں کشمیر اب آزاد ہے۔اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں کشمیر کے انچارج اشیش سود نے کہا کہ جموںکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے یعنی دفعہ370اور35-Aکو ختم کئے جانے کے بعد جموں کشمیر میں امن کی فضا قائم ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ پونچھ جیسا سرحدی علاقہ جہاں حدِ متارکہ کے قریب ہمیشہ گولہ بھاری ہوتی تھی اب وہاں اس قدر امن ہے کہ چکاں دا باغ ٹریڈ سینٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی ریلی نکل رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی عوام کے لئے یہ دن کسی عید یا دیوالی سے کم نہیں ہے۔
پونچھ میں بھاجپا اکائی کے اراکین نے جشن منایا
