پونچھ//ضلع پونچھ کے شاہ پور سیکٹر میں ہفتہ کے روز کنٹرول لائن پر آر پار فائرنگ ہوئی جس میں چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں کے علاوہ مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ حد متارکہ پر کیرنی میںسنیچر کی صبح 8 بجے سے پاکستانی رینجرس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی اس دوران موٹار اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فوج کی پکٹوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیاجس کے بعد فوج کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی اور پاکستان کی کئی پکٹوں پر گولے برسائے گئے۔ اس دوران حد متارکہ کے قریب آباد رہائشی علاقوں کے لوگ اپنے گھروں محصور ہو گئے اور ان پر سخت خوف طاری ہو گیا ۔ یہ سلسلہ دوپہر تین بجے تک جاری رہا اور اس کے بعد خاموشی چھا گئی۔