سرینگر/پونچھ ضلع کے منڈی قصبہ میں سوموار کو آئین کی دفعہ35اے کی حمایت میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
قصبہ میں تمام دکان و کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت نہیں کے برابر ہے۔
منڈی کے تاجروں اور مذہبی انجمنوں نے آج کے ہڑتال کی اپیل کی تھی۔
علاقہ کے ٹرانسپورٹرس نے ہڑتال کال کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
حکام نے ضلع پونچھ میں دفعہ144کے تحت پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔
آئین کی دفعہ35اے جموں کشمیر کے عوام کے شہریوں کے خصوصی حقوق سے تعلق رکھتی ہے جس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔