سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کو پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی افواج نے کھاری اور کمارا علاقوں میں ایک دوسرے کیخلاف خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
دفاعی ذرائع نے کہا کہ فائرنگ کا آغاز پاکستانی فورسز نے کیا اور اس کا بھر جواب بھارتی افواج نے دیدیا۔
کراس ایل او سی فائرنگ کے اس واقعہ میں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
گذشتہ کچھ عرصہ سے پونچھ اور راجوری اضلاع میں کراس ایل او سی فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔