پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ کی عدالت کیساتھ ساتھ سرنکوٹ اور مینڈھر میں عدالیہ کی جانب سے ’نیشنل لوک عدالت ‘کا اہتمام کیا گیا جن کے دوران مجموعی طور پر 387معاملات کو زیر سماعت لایا گیا جن میں سے 336معاملات کو حل کر دیا گیا ۔ضلع عدالت پونچھ میںڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج مدن لعل کی قیادت میں لوک عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ اس موقعہ پر عدالیہ کے ملازمین ،بار ایسوسی ایشن کے ممبران ،بینک ملازمین وعام لوگ بھی موجود تھے ۔ضلع عدالت میں دو بنچ تشکیل دئیے گئے تھے جن کے دوران مختلف نوعیت کے معاملات کو زیر سماعت لایا گیا ۔اسی طرح سرنکوٹ میں سب جج سرنکوٹ کی قیادت میں ایک لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا جبکہ ان کے ہمراہ ایڈ یشنل موبائل مجسٹریٹ سرنکوٹ بھی موجود تھے ۔مینڈھر میں بھی نیشنل لوک عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا ۔