سرینگر//جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں ایک شہری نے زمین تنازع کو لیکر مبینہ طور اپنے بھائی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں میں زمین تنازع کو لیکر ضلع کے منڈی علاقے میں جھگڑا ہوا۔
جھگڑے کے دوران ملزم نے گولی چلاکر اپنے ہی بھائی کو مار ڈالا۔
اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔