راجوری// لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے کی زد میں آکر ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ۔ بدھ کے روز پونچھ کے کیرنی سیکٹر میں معمول کے گشت کے دوران فوج کی 61انجینئرنگ یونٹ سے وابستہ اہلکار زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آئے جس کے نتیجے میں فوجی حوالدار دُرگیش کارکی زخمی ہوا۔ فوجی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر ایک پُر اسر ار دھماکے کی زد میںا ٓکر دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ۔