پونچھ// پونچھ کے ہاتھی تھان بازار میں احمد یہ مسجد کی جانب جانے والی گلی میں بیت الخلا کی حالات خستہ ہے جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہے۔ محکمہ میونسپلٹی کی جانب سے ایک برس قبل ہی بیت الخلا کی مرمت کی گئی تھی تاہم اس وقت بیت الخلا کی حالت کافی خستہ ہوگئی ہے جس کے سبب اسے بند رکھا گیا ہے اور لوگوں کو پریشانوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق پونچھ شہر میں ایک تو عوامی بیت الخلا بہت کم تعمیر کئے گئے ہیں وہ بھی محکمہ کی عدم توجہی کی وجہ سے کافی خستہ ہیں۔ ہاتھی تھان بازار کے پریشان دکاندار، مقامی لوگ اور بازار میں آنے والے صارفین ان میں بھی خصوصی طور پرخواتین نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بیت الخلا کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے اور اسے عوام کے لئے کھلا چھوڑ دیا جائے تاکہ ان کو مزید پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔