سرینگر//پانڈورنگ کونڈبارائو پولے 2004 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر نے نئے صوبائی کمشنر کشمیر کے عہدے کا چارج سنبھالا۔صوبائی کمشنر کے دفتر کے سینئر آفیسران نے اُن کا خیرمقدم کیا۔ا س موقعہ پر ایک سادہ لیکن پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس دورا ن پانڈورنگ کونڈبارائو پولے نے نئے صوبائی کمشنر کا چارج سنبھالا۔انہوںنے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد آفیسران کو لگن اورتندہی سے کام کرنے کی تلقین کی تاکہ لوگوں کے معاملات کا فوری ازالہ یقینی بن سکے۔اس موقعہ پر ایڈیشنل کمشنران کشمیر،ڈائریکٹر خوراک امور صارفین وعوامی تقسیم کاری ،وی سی لائوڈا،ریونیو اٹارنی اوراسسٹنٹ کمشنر(سینٹر) کے علاوہ پرنسپل پرائیوٹ سیکریٹری بھی موجود تھے۔