مہاراشٹر // مہاراشٹر کے یوت محل میں افسران کی لاپروائی کا بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک گاوں میں 12 بچوں کو پولیو ویکسین کی بوندوں کی جگہ دو دو بوندیں سینیٹائزر کی پلادی گئیں ، جس کے بعد سبھی بارہ بچوں کی طبیعت بگڑنے لگی۔ بچوں کو قے ہونے لگی۔ اس کے بعد انہیں سرکاری اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد ضلع افسر نے پورے معاملہ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔تین طبی اہلکاروں کے خلاف اس طرح کی غلطی کیلئے کارروائی کی جائے گی۔سبھی بچوں کی حالت مسحکم ہے اور ان کی نگرانی کی جارہی ہے۔