عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پولیس ترجمان نے بتایاکہ جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز1785 اہلکاروں کو ان کے اگلے رینک پر ترقی دی۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ترجمان نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی کی صدارت میں تشکیل دی گئی ایک محکمانہ پروموشن کمیٹی نے ترقیوں کو منظوری دینے سے پہلے اہل ہیڈ کانسٹیبلوں، سلیکشن گریڈ کانسٹیبلوں اور کانسٹیبلوں کی اہلیت کا جائزہ لیا۔ترقی پانے والے اہلکاروں میں 300 ہیڈ کانسٹیبل، 1020 سلیکشن گریڈ کانسٹیبل اور 465 کانسٹیبل شامل ہیں جنہیں بالترتیب اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل اور سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔پولیس ترجمان نے کہا کہ آئی جی پی نے ترقی پانے والے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں عوامی امن، سکون اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے لگن کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔