منیاپولس// امریکی ریاست منی سوٹا میں سیکڑوں افراد نے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔ 500افراد نے گورنمنٹ پلازاکے سامنے شدید نعرے بازی کی۔ یاد رہے کہ 4روز قبل امریکی پولیس نے 22 سالہ عامر لوکی کو اس کے گھر میں گولی مار دی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تلاشی کی غرض سے مقتول کے گھر میں داخل ہوئے۔ادھرامریکی ریاست ا?ئیوا میں محض مایونیز پر ایک دوست نے اپنے دوست پر گاڑی چڑھا کر اْسے قتل کردیا جس پر مقامی عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔امریکی میڈیا کے مطابق ا?ئیوا میں 30 سالہ سولبرگ نے 29 سالہ ارلبیکر کے کھانے پر مایونیز گرا دیا تھا جس پر ارلبیکر کو شدید غصہ ا?یا اور جھگڑا شروع ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق سولبرگ اور ارلبیکر نے رات کو ایک بار میں شراب نوشی کی تھی جس کی وجہ سے وہ شدید نشے کی حالت میں تھے۔ واپسی میں سولبرگ نے اْس کے کھانے پر مایونیز گرا دیا جس پر ارلبیکر کو طیش ا?گیا اور دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔ارلبیکر نے جھگڑے کے دوران اپنے دوست کو قتل کرنے اور اس کے گھر کو ا?گ لگانے کی دھمکی بھی دی۔دونوں دوستوں کے درمیان جھگڑا طول پکڑ گیا۔ ارلبیکر اپنی گاڑی میں بیٹھا اور باہر کھڑے نشے میں دھت سولبرگ کو ٹکر مار کر اْس پر گاڑی چڑھادی۔ گاڑی کو پیچھے لیا اور پھر دوبارہ اپنے دوست پر چڑھادی جس کی وجہ سے سولبرگ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران عینی شاہدین اور مجرم کی جانب سے خود اعترافِ جرم کے پیشِ نظر ارلبیکر کو عمر قید کی سزا سنادی۔