سرینگر//اونتی پورہ پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران00 4کلو گرام فکی اورایک ٹپر ضبط کر نے کے علاوہ 3افراد کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے اونتی پورہ میں جمعرات کو بیگ پورہ کراسنگ کے مقام پر ایک ناکہ پارٹی نے ٹپرزیر نمبر JK19-1210 سے 400 سو کلو فکی برآمد کر کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ٹپر کو رکنے کا اشارہ کیاگیا لیکن ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس نے تعاقب کر کے اُسے روکنے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس نے بتایاکہ ٹپر کی تلاشی کے دوران 20تھیلے ضبط کئے گئے جن میں 400 کلو گرام فکی موجود پائی گئی ۔ پولیس نے ٹپر ڈرائیور سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کی شناخت مشتاق اسماعیل، مصطفی لطیف ساکنان فیروز پور پنجاب اور عمر وانی ساکن پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے تینوں افراد کو حراست میں لے کر کیس درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی۔