سرینگر//منشیات مخالف مہم کے دوران کولگام پولیس نے الگ الگ کاروائیوں کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا، جس میں بہی باغ تھانہ نے سمپور ڈیرپورہ کراسنگ کے نزدیک چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبر JK22-6514 سے تلاشی کے دوران 20گرام ہیروئن اور برآمد کر لیااور محمد اقبال شاہ ساکن مونند یاری پورہ نامی شخص کو گرفتارکیا ہے۔ اس جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیرایف آئی آر نمبر 09/2021درج کیا۔ ایک اورکارروائی میں پولیس پوسٹ میر بازار نوپورہ آکھرن میں ڈی او میر بازار نے ایس ایچ او قاضی گنڈ اور ڈی وائی ایس پی قاضی گنڈ کی نگرانی میں نوپورہ میں ایک شہری کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت شوکت احمد پال ساکن نو پورہ آکھرن کے بطورہوئی ہے ۔ اس قبضے سے 15گرام چرس اور5کلوگرام خشخاش پوست کا بھوسہ برآمدکیا۔قاضی گنڈ تھانہ میںایف آئی آر نمبر 43/2021کو درج کیا گیا۔اسی طرح پانپورتھانہ کی ایک ٹیم نے ایم اِی آئی کراسنگ پر ایک شخص کو روکا جس کی شناخت یاوررشید صوفی ساکن نمبلہ بل پانپور کے نام سے ہوئی ہے، کے قبضے سے 7 کلو گرام خشخاش پوست بر آمد کیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 26/2021کے تحت کیس درج کیا گیا۔ کرالہ پورہ کپوارہ میں ایک چھاپہ کے دوران ایک کلو چرس اور 13گرا م ہیروئن ضبط کر کے منشیات فروش کو سلا خو ں کے پیچھے دھکیل دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں کافی عرصہ سے یہ شکایت مو صول ہو رہی تھی کہ طارق احمد لون ساکن کرالہ پورہ منشیات کے دھندے میں ملوث ہے اور منگل کے روز ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ایک چھاپہ کے دوران طارق کو پولیس نے حراست میں لے لیا جس کے بعد ان کی نشاندہی پر ان کے ہی گھر سے 1کلو چرس اور 13گرام ہیروئن ضبط کیا گیا ۔پولیس نے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر8/2021US8/20IPCدرج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔ایس ایچ او کرالہ پورہ کا کہنا ہے منشیات کے خلاف پولیس کی جنگ جاری رہے گی جبکہ لوگو ں کو اس وباء پر قابو پانے کے لئے پولیس کو اپنا تعاون فراہم کرنا ہو گا ۔