پولیس کی منشیات مخالف مہم جاری | بانڈی پورہ،اننت ناگ اوررفیع آبادمیں9افراد گرفتار

بانڈی پورہ+اننت ناگ+سوپور+بارہمولہ// منشیات مخالف مہم کے دوران پو لیس نے بانڈی پورہ ، اننت ناگ اور سوپور میں9افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے شراب اور نشیلی دوائیاں برآمد کی ہیں۔بانڈی پورہ میں ڈی ایس پی کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے گنڈبل پل پر تلاشی کارروائی کے دوران ایک شخص شوکت احمد گنا ئی سا کن سالوسہ کریری بارہمولہ کو گرفتارکرلیا ۔ اس کے قبضے سے478کیپسول اور ٹرامڈول کے 30انجکشن برآمد ہوئے۔ تھانہ بانڈی پو رہ نے اس سلسلے میںایف آئی آر نمبر 42/2021درج کیا ۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ بلال احمد راتھر ساکن گامرو بانڈی پورہ نامی شہری نے اسے یہ دوائیاںفراہم کی تھیں۔پولیس کے مطابق اس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ادھر اننت ناگ میں پولیس نے کھنہ بل میں ایک ناکہ پر چیکنگ کے دوران سیپن کھنہ بل کے آصف احمد بٹ کو 400 گرام چرس سمیت گرفتار کیا ۔اس کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر نمبر 70/202پولیس تھانہ اننت ناگ میں درج کیا گیا ۔ایس ڈی پی او رفیع آباد کی نگرانی میں ڈنگی وچھہ تھانے سے وابستہ پولیس اہلکاروں نے علاقے میںگاڑیوں کی تلاشی کے دوران ایک I20 گاڑزیرنمبر JK13F-2783کو روک کر گاڑی میں سوار پانچ افراد کی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے غیر قانونی شراب برآمد کی گئی۔ پولیس نے پانچوں افرادکو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کی گئی ہے۔ڈنگی وچھہ تھانے میں ایف آئی آرزیر نمبر 58/2021کے تحت کیس درج کیا گیا ہے ۔پٹن پولیس نے اتوار کو چک رضا خان مرگنڈ علاقے میں کوڈین بوتلوں کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس تھانہ پٹن نے میرگنڈ چک رضا خان سڑک پر دو افراد کو مشکوک حالت میںپاکر اُن کی تلاشی لی اور تلاشی کے دوران مذکورہ افراد سے 30 بوتلیں ونکورکس کوڈین بوتلیں برآمد ہوئیں۔ انہیں گرفتار کیا گیا جن کی شناخت عمر عبد اللہ ڈار اور محمد شفیع مغلو ساکنان چک رضا خان خان کے بطور ہوئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں تھانہ پٹن میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 59/21 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔