پولیس کمپلیکس زیون میں اوپن ایئر جم کاا افتتاح | سرینگر میں جلد ہی ایک اور اوپن ایئر جم کھولا جائے گا:دلباغ سنگھ

سرینگر// ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے سوموار کو آرمڈ پولیس کمپلیکس زیون میں اوپن ایئر جم کا افتتاح کیا ۔اس دوران انہوں نے شہدا کی یادگار ، پریڈ گرانڈ کابھی معائنہ کیا اور آرمڈ پولیس کمپلیکس زیون میں افسران سے تبادلہ خیال کیا۔اے ڈی جی پی ایس جے ایم گیلانی ، ایم کے سنہا ، شری سنیل کمار ، دانش رانا ، آئی جی پی غریب داس ، وجے کمار ، ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر امیت کمار ، ڈی آئی جی ، ڈاکٹر سنیل گپتا، کشمیر بیسڈ بٹالینز کے کمانڈنٹ اور بچوں کی بڑی تعداد افتتاحی تقریب میں موجود تھی۔افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ، ڈی جی پی نے کہا کہ ہمارے افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف مقامات پر اوپن ایئر جمنازیم تنصیب  پولیس ہاسنگ کالونیوں میں رہنے والے پولیس اہلخانوں اور متعلقہ ملحقہ علاقوں کے باشندوں کے لیے ہے اور ایسے اقدامات پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے سوک ایکشن پروگراموں کے تحت اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی سری نگر میں ایک اور اوپن ایئر جم کھولا جائے گا۔دورہ زیون کے دوران ڈی جی پی نے جم میں نصب تمام آلات کا معائنہ کیا اور بچوں سے بات چیت کی۔اس دوران انہوں نے شہدا کی یادگار اور پریڈ گرانڈ کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ جگہ کی تزئین و آرائش کے لیے ہدایات بھی دیں۔ انہوں نے پریڈ گرانڈ کی بلیک ٹاپنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسروں پر زور دیا کہ وہ یوم پولیس کے موقع پر شہدا کی یادگار کی تزئین و آرائش اور مرمت کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے۔ڈی جی پی نے بعد میں جی اوز میس میں افسران سے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے زیر تعمیر سہولیات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔