جموں // جموں و کشمیر پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کرنے اور انکے قبضہ سے مال مسروقہ 35 تولہ سونے کے زیورات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے میڈیا کو اس واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مورخہ3 اپریل2019 کو ایس کلدیپ سنگھ باجوا ساکن سبھاش نگر ،ڈگیانہ جموں نے ایک شکایت درج کرائی کہ جب وہ اپنے گھر سے باہر تھے ،تو بعض نامعلوم افراد نے انکے مکان کے دروازے کو توڑا ہے اور سونے کے زیورات اور نقدی 30,000 روپے لیکر فرار ہوئے ہیں۔پولیس نے اس شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 89/2019 زیر دفعہ آر پی سی 454/380 گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں درج کیا اور تحقیقات شروع کی۔دوران تحقیقات پولیس کی ایک ٹیم نے زیر قیادت متعلقہ ایس ایچ او انسپکٹر سنیل سنگھ جسروٹیہ ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ٹیم نے کئی مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی ،پوچھ تاچھ کے بعد پولیس نے تین مشکوک افراد انکش مسیع ساکنہ بھگوتی نگر،جموں ، پردیپ سنگھ ساکنہ وارڈ نمبر 13, ،ریاسی اورمحمد طارق ساکنہ بھاگتھا ،کٹرہ کو حراست میں لیا ۔دوران تحقیقات ایک مشتبہ شخض انکش مسیع نے ایف آئی آر نمبر 89/2019 میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اسکے انکشاف پر پولیس نے مال مسروقہ 33تولہ سونے کے زیورات برآمد کئے۔بعد میں دو مشتبہ افراد پردیپ سنگھ اور محمد طارق نے بھی 2.5تولے کی سونے کی چین چُرانے کا اعتراف کیا ،جس کے نتیجہ میں پولیس نے کل ملاکر 35.5 تولہ سسانے کے زیورات برآمد کئے۔پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ معاملہ کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔