سرینگر//لشکر طیبہ چیف محمود شاہ نے انہوں سانحہ پلوامہ پر پولیس کے بیان کو یکسر مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ہمیشہ منافقانہ طر ز عمل اختیار کیاہے ۔ لشکر ترجمان ڈاکٹرعبداللہ غزنوی کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق محمود شاہ نے کہا کہ اگر پولیس اپنی بات میںسچے ہیں کہ نہتے عوام نے پہلے فورسز پر گولیاں چلائیں تو پھر وہ گولیاںفوج کو کیوں نہیںلگی ہیںاورفوجی کیوں نہیں مرے یا عوام کی بندوقیں کہاں گئیں؟انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کو جارحانہ کارروائیوں سے نہ روکا گیا تو پوراخطہ جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔محمودشاہ نے آرمی پبلک سکول پشاور حملہ میں لقمہ اجل بنے بچوں اور عملہ کوخراج عقیدت پیش کیا۔