سری نگر// پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جہلم اسٹیڈیم کے نزدیک ایک ناکہ کے دوران ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شدہ سے چینی ساخت کے خاص اور منفرد تین گرینیڈ بر آمد کئے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ انہیں ایک اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ جنگجو یا جنگجو اعانت کار غیر قانونی ہتھیار سمیت بارہمولہ سے ہندوارہ کی طرف جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اطلاع کے پیش نظر بارہمولہ پولیس کی ایس او جی، فوج اور سی آر پی ایف کی 53 بٹالین سے وابستہ ایک مشترکہ ٹیم نے قصبہ بارہمولہ میں داخل ہونے والے تمام پوائیٹس پر ناکے لگا دئے جس کے دوران ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے گرفتار شدہ کی شناخت آصف گل کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُسے29دسمبر کو حراست میں لیا گیا اور تب سے اُس کی پوچھ تاچھ کی جارہی تھی۔آصف گذشتہ آٹھ ماہ سے پولیس کے راڈار پر تھا اور وہ گذشتہ سال ماہ اگست میں ایک گرینیڈ دھماکہ کرنے میں بھی ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق آصف تین چینی ساخت کے خاص اور منفرد گرینیڈ بر آمد کئے گئے ہیں۔