پولیس کاٹریفک قوانین کی بیداری عام کرنے کی مہم

رام بن// ضلع پولیس رام بن نے آئی جی پی جموں زون اورڈی آئی جی ،ڈی کے آر رینج کی نگرانی اورڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات پر سیوک ایکشن پروگرام کے تحت رام بن،بٹوت اوربانہال قصبوں کے نوجوانوں میںروڈسیفٹی سے متعلق بیداری مہم کے سلسلہ میں 150کریش ہیلمٹ تقسیم کئے۔بٹوت میں ایک عوامی پروگرام کے دوران ایس ایس پی رام بن انیتاشرمانے  بٹوت کے دو پہیہ گاڑی ڈرائیوروں میں30 سیفٹی ہیلمٹ تقسیم کیے۔ اس موقعہ ایس ایس پی رام بن نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ دوران ڈرئیوینگ عوامی زندگیوں کا تحفظ یقینی بن سکے ۔انہوں نے کہاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مشترکہ تعاون لازمی ہے ۔انہوں نے شرکاپرزوردیاکہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور پاسداری کے سلسلہ میں بیداری کوعام کریں۔ اس سلسلے میں ہم نے پولیس سیوک ایکشن پروگرام کے تحت بٹوت ساتھ ساتھ ضلع رام بن کے دیگر قصباجات رام بن بانہال اور گول میں بھی بائیک سواروں میں ہیلمٹیں تقسیم کی ہیں۔اس موقع پرایس  ڈی پی او رام بن اور ایس ایچ او بٹوت کے علاوہ مقامی لوگو ںبھی عوامی اجلاس میں موجودتھے۔پولیس ذرائع کے ترجمان کے مطابق ضلع رام بن کے تین قصبوں میں ٹریفک قوانین کی بیداری کیلئے ہیلمٹ تقسیم کئے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس نے یہ محسوس کیاکہ بہت سے دوپہیہ ڈرائیور ہیلپمٹ نہیں پہنتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کوٹریفک قواعدکی جانکاری دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ہیلمٹ پہننے کے فوائد کے بارے میں جانکاری دی گئی۔انہوں نے کہاکہ کیفٹیریاموڑ رام بن اوربھدرواہ موڑبٹوت میں ایس ایس پی انیتاشرما اوراے ایس پی رام بن سنجے پریہاروڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اصغرملک نے نوجوانوں میں ہیلمٹ تقسیم کیے۔اس دوران ایس ایچ او رام بن وجے کوتوال اورایس ایچ او بٹوت نذیراحمدبھی موجودتھے۔اس کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول میترہ میں بھی سلوگن رائٹنگ مقابلہ بھی منعقدکیاگیا جس میں 50 طلباء نے حصہ لیا۔