پونچھ//پونچھ ضلع میں جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے ایک شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔ ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار کی قیادت میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس دوران ایس ایس پی پونچھ نے مختلف مقامات پر اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر دوسروں کو بھی شجر کاری کی جانب رغبت دینے کی کوشش کی۔ایس ایس پی پونچھ نے بس اڈہ پونچھ پر قائم ایس پی شہید منجیت سنگھ کی یاد گار میں بنائی گئی پارک کے احاطے میںآرگوچیریا کا پودہ لگا کر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں درختوں کی اہمیت سے واقف کرایا۔انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری سے نہ صرف ماحولیاتی توازن برقرار رہتا ہے بلکہ یہ صدقہ جاریہ بھی ہے، ’’جب تک درخت کی چھائوں، پھل یا کسی اور طریقے سے لوگ استفادہ حاصل کریں گے، درخت لگانے والے کو صدقہ ملتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری کا مقصد لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا کرنا بھی ہے۔