کشتواڑ// معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے کشتواڑ پولیس نے پڈیارنا میںدو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے بھنگ جیسامادہ برآمد کیاہے۔تفصیلات دیتے ہوئے ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے بتایا کہ پولیس پوسٹ پڈیارنا کے پاس منشیات کی خرید و فروخت کی ایک مخصوص اطلاع ملی تھی۔ایس ائی قاسم دین کی سربراہی میں پڈیارنا میں ایک خصوصی ناکا لگایاگیا جس دوران ایک مہندرا اسکرپیو گاڑی زیر نمبر JK02CH,-7821کو روک لیا اورتلاشی کے دوران اسے کے قبضہ سے40 گرام چرس برآمد ہوئی جسکے بعد اس میں سوار دو افراد کو گرفتار کرلیاجنکی شناخت عمران احمد ولد غلام نبی دھوبی ساکنہ لوئر مالیپیٹھ اور امتیاز احمد ولدغلام رسول ساکنہ شہیدی محلہ کشتواڑ کے طور ہوئی ۔پولیس انے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیرنمبر 120/2021 U/S 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔