اننت ناگ// کولگام حملے میں جاں بحق پولیس کانسٹیبل کو خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ اس حوالے سے کولگام ضلع پولیس لائنز میں ایک پر وقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس کے دوران ان کی میت، جو تابوت میں رکھی گئی تھی، پر گل دائرے چڑھائے گئے اور پولیس کے ایک خصوصی دستے نے انہیں سلامی بھی پیش کی۔ اس موقعہ پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ بعد میں انکی میت کو پولیس کے قافلے میں انکے آبائی گاﺅں تک پہنچایا گیا۔جونہی نثار احمد کی لاش واکورہ انکے گھر لائی گئی تو یہاں رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔مقامی لوگوں کی بھاری تعداد میت کا انتظار کررہی تھی۔