سری نگر//جموں و کشمیر پولیس کے زیر اہتمام 18ویں پولیس شہداء میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ-2022 کے میچ نمبر 41 کے مطابق فائنل میچ کل سری نگر میں FC-1 اور AG’s Office XI کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ JKAP-5thBn کے کمانڈنٹ سہیل منور میر کی موجودگی میں کھیلا گیا۔ اے جی آفس الیون نے میچ جیت لیا۔ جرسی نمبر 24 کے شاکراحمد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔میچ کا مشاہدہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے وابستہ افسران اور اہلکاروں نے کیا جن میں جے کے ایف اے کے چیئرمین وسیم اسلم، پروفیسر بی اے شاہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر۔ بشیر احمد ملک صدر ڈی ایف اے ایس جی آر، محمد شفیع ناری شامل ہیں۔