رام بن //آج رام بن ضلع صدر مقام پر پولیس ریٹائرڈ آفیسرس ایسو سی ایشن نا گزٹیڈ(پرانگ) کی طرف سے ایک اجلا س منعقد ہوا جس میں صوبہ کشمیر اور جموں کے سبکدوش پولیس آفیسران نان گزٹیڈ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔یہ اجلاس صوبہ کشمیر کے (پرانگ) کے صدر غلام حسنزرگرکی صدارت میں ہوئے جس میں وادی ٔ کشمیر سے بھی بہت سارے سبکدوش پولیس آفیسرا ن نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ ان کے د یرینہ مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ریاست بھر میں اہم رول نبھایا ہے اور سبکدوشی کے بعد ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور ان کے حقوق انہیں نہیں مل رہے ہیں جو انہیں ملنے چاہے ۔ انہوں نے اس موقعہ پرسرکار سے ائریلی پے، پولیس ویلفیر، میڈیکل الائونس ، 15فیصد ریزرویشن کا سرکار سے مطالبہ کیا ۔اجلاس میں مقررین نے سماج میں پنپ رہی یا پہلے سے جو بدعات ہیں اُن کے خلاف یکجا ہو کر لڑنے کا اعادہ کیا ۔ اس موقعہ پرضلع رام بن کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جہاں اجلاس میں متفقہ طور پر عبدالرشید بیگ کو ضلع صدر چناگیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ پولیس سماج کے پر طبقے کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہاں ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے ان کی یہ تنظیم پیش پیش ہے علاوہ ازیں سبکدوش ہوئے پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر سطح پر کام کرے گی ۔اجلاس میں غلام حسن زرگر صدر، تربولی ناتھ کول نائب صدر،مشتاق احمد گیلانی جنرل سکریٹری ، عبدالرحمان ،عبدالرشید بیگ، غلام محمد کاچرہ، محمد شریف ملک ، محمد شریف، محمد شفیع ، محمد قاسم ، نذیر محمد، سید غلام محمد، غلام نبی ، ہاشم الدین ،رفیق احمدنائیک، عبدالغنی وانی، عبدالرشید بٹ ،محمد حنیف نائیک کے علاوہ دوسرے لوگ بھی شامل تھے۔