سر ی نگر//گورنر کے مشیر کے۔ وِجے کمارنے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران پولیس اہلکاروںکو بی ایل ایس تربیت سے ہمکنار کرانے کے لئے امور کے خدو خال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر پرنسپل آر آئی ایچ ایف ڈبلیو دھوبی ون نے اس تربیتی پروگرام کی مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تربیت ماہر طبی اہلکاروں کی طرف سے دی جائے گی تا کہ پولیس اہلکاروں کے ہُنر میں اضافہ کیا جاسکے۔اس موقعہ پر فیصلہ لیا گیا کہ ٹریفک، فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور دیگر ایجنسیوں کے تمام پولیس اہلکاروں کو ضلع وار بنیادوں پر بی ایل ایس تربیت دی جائے گی تا کہ بی ایس ایل ٹرینر پولیس محکمہ میں تمام اضلاع میں تیار کئے جاسکیں۔منصوبے کے مطابق محکمہ ہر ایک ضلع میںسے20 ٹرینر پولیس محکمہ سے نامزد کرے گا جنہیں ہفتہ وار تربیتی پروگرام سے روشناس کرایا جائے گا۔مشیر نے پولیس محکمہ سے کہا کہ وہ ایک سنیئر پولیس افسر کو نامزد کریں جو اس تعلق سے محکمہ صحت کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ تربیتی پروگرام شری امر ناتھ جی یاترا کے اختتام کے بعد آر آئی ایچ ایف ڈبلیو دھوبی ون میں شروع کیاجائے گا تا ہم اس حوالے سے انتظامات وقت سے پہلے ہی کئے جانے چاہئیں۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر ہیلتھ اتل ڈُلو، اے ڈی پی آرمڈ ایس جے ایم گیلانی، اے ڈی جی پی سیکورٹی منیراحمد خان، آئی جی پی پرسنل پی ایچ کیو جے پی سنگھ، آئی جی پی آرمڈ کشمیر وجے کمار، آئی جی پی ٹریفک الوک کمار،ڈی آئی جی سی کے آر، وی کے بردی، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر کنیز ڈولمہ، ڈائریکٹر کوارڈی نیشن ڈاکٹر یشپال شرما، پرنسپل آر آئی ایچ ایف ڈبلیو دھوبی ون ڈاکٹر ارشد رفیع اور کئی دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ناظم صحت جموں ڈاکٹر سمیر متو نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔