پولیس اور شمالی کمان کے سربراہوںکی ملاقات

جموں//پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندردیویدی نے ساتھ ملاقات کرکے جموں کشمیرکی حفاظتی صورتحال پر سیرحاصل گفتگو کی۔پولیس سربراہ کے ہمراہ ڈی آئی جی ریاسی ادھمپور محمدسلیمان چودھری اور ایس ایس پی ادھمپور ونودکمار بھی تھے۔ملاقات کے دوران حاکموں نے حفاظتی صورتحال اور کائونٹر انسرجنسی کارروائیوں اور سرینگرجموں شاہراہ کی حفاظت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔