عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//سپورٹس کونسل اورضلع سری نگر پینکاک سیلات ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پ2 روزہ ضلعی چمپئن شپ کاکل انڈور ہال پولو گراؤنڈ سری نگر میں آغاز ہوا۔چیمپئن شپ میں مختلف سکولوں اور کلبوں کے 790 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔انڈور سپورٹس کمپلیکس کے انچارج منیجر محمد اقبال افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ایم اقبال نے کہا کہ جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری دکھائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکردگی میں یہ اضافہ جدید دور کی تربیتی سہولیات کی دستیابی کا نتیجہ ہے، جس میں کھلاڑیوں کو سائنسی خطوط پر تیار کرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط کھیلوں کے کلچر کے ابھرنے کا بھی نتیجہ ہے۔دریں اثنا، جنوبی کشمیر سپورٹس کونسل کرکٹ اکیڈمی اور بارہمولہ کرکٹ اکیڈمی کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جہلم سٹیڈیم بارہمولہ میں کھیلا گیا۔