پولنگ والے علاقوں میں ہڑتال کی جائے:مشترکہ قیادت

سرینگر// مشترکہ مزاحمتی قائدین بشمول سید علی گیلانی، میرواعظ،عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے عوام سے یہ اپیل پھر دہرائی ہے کہ وہ رواںپنچایتی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے موقعہ پرماضی کی طرح 29 نومبر 2018 جمعرات کوبھی درج ذیل مقامات اور علاقہ جات میں مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کرکے اس مشق سے عملاً دور رہ ییں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پولنگ والے علاقوں جن میںلنگیٹ،واوورہ، سوگام، آلوسہ، زینہ ییر، شیر آبادکھور، لال پورہ،شیر پتھری، ، کھاگ، ایس کے پورہ، لتر، ترال، کیلر، رام نگری، فرصل، بہی باغ، کے پورہ، ڈی پورہ شامل ہیں،میں مکمل ہڑتال کی جائے اور انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے ۔مشترکہ قیادت نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکمرانوں کی جانب سے ان پر مسلط کئے گئے انتخابی عمل کو گزشتہ مراحل کی طرح مکمل طور مسترد کریں اور اس دن  مذکورہ علاقوں میںہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کرکے تحریک کے تئیں اپنی بھر پور وابستگی کا مظاہرہ کریں۔