پوری دنیا میں کورونا معاملوں کی تعداد 20.72 کروڑ سے زیادہ

 واشنگٹن/ریو ڈی جنیرو/نئی دہلی ، 16 اگست (یو این آئی) پوری  دنیا  میں کورونا وبا کے انفیکشن سے اب تک 43.62 لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور 20.72  کروڑ سے  زیادہ لوگ اس   سے متاثر ہوئے ہیں۔پوری دنیا میں جہاں گزشتہ 28 دنوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2،68،593 افراد ہلاک ہوئے  وہیں 1،68،54،105 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 72 لاکھ سات ہزار 710 جبکہ 43 لاکھ 62 ہزار 268 لوگ اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس  کی رفتار ایک بار پھر تیز ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 3.66 کروڑ سے تجاوز ہوچکی ہے اور 6.21 لاکھ سے زیادہ لوگ اب تک مر چکے ہیں۔کورونا سے متاثرہ افراد کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں متاثرہ افراد کے 32،937 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 22 لاکھ 25 ہزار 513 ہو گئی ہے۔ اس دوران 35 ہزار 909 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا سے صحتیاب  ہونے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 14 لاکھ 11 ہزار 924 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں  فعال کیس 3،389 سے کم ہوکر تین لاکھ 81 ہزار 947 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 417 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 31 ہزار 642 ہو گئی ہے۔برازیل اب متاثرہ کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے  جہاں کورونا انفیکشن کے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں اور اب تک 2.03  کروڑ  سے زائد لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5.69 لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل کورونا سے اموات کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔روس نے انفیکشن کے معاملے میں ایک بار پھر فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 65.11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس  انفیکشن کی وجہ سے 1.67 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ فرانس میں اب تک 64.71 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1.12 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 62.97 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 1،31،269 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ترکی میں  کورونا وائرس سے متاثروں کی کل تعداد 60.78 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 53،159 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔