پوری دنیا دہشت گردی کیخلاف متحد:گورنر

جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا دہشت گردی کیخلاف متحد ہے ہے۔اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کرائس چرچ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر وحشیانہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں بہت سے معصوم لوگ مارے گئے جبکہ دیگر کئی زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔گورنر نے کہا کہ اس وحشیانہ حملے کا مقصد وہاں کے لوگوں میں خوف و دہشت پیدا کرنا ہے اور ایسے حملوں کی کوئی جوازیت نہیں ہے۔گورنر نے مزید کہا کہ پوری دُنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ستیہ پال ملک نے اس حملے میں جانبحق ہوئے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دِلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی تمنا ظاہر کی۔