سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے یہاں سول سیکرٹریٹ سری نگر میں جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 77 ویں میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں جے کے ایس پی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری ، بی ایچ ای پی سے حاصل ہونے والی بجلی کی فروخت، 850میگاواٹ رتلے پن بجلی پروجیکٹ کی جے کے ایس پی ڈی سی اور این ایچ پی سی کے اشتراک سے عمل آوری، گیس ٹربائن مرحلہ دوم ، پانپور میں دستیاب جگہ پر شمسی توانائی پلانٹ کے قیام ، ای پی سی ٹھیکوں کے لئے مدت میں توسیع ، 37.6میگاواٹ پرنائی پن بجلی پروجیکٹ کی عمل آوری کے لئے پی ایم سی پن بجلی پروجیکٹوں کی ترقی کے لئے مفاہمت ناموں پر پیش رفت ، 1856ساولاکوٹ پن بجلی پروجیکٹ سے متعلق مختلف کاموں کے بارے میں معاملات کی رِپورٹ،9میگاواٹ ڈی اے ایچ اور 9میگاواٹ ہانو اور پن بجلی پرو جیکٹوں پر پیش رفت اور لداخ یوٹی میں 66 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر جاری پیش رفت پر دوران میٹنگ مفصل غور وخوض ہوا۔میٹنگ میں فائنانس کمشنر محکمہ خزانہ ارون کمار مہتا، پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی روہت کنسل ، منیجنگ ڈائریکٹر ، جے کے ایس پی ڈی سی راجا یعقوب فاروق ، ڈائریکٹر فائنانس جے کے ایس پی ڈی سی محمد سلطان ملک موجود تھے اور ڈائریکٹر (ایچ پی پی اینڈ آئی) سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی حکومت ہند منوج ترپاٹھی نے بذریعہ ورچیول طریقہ کار شرکت کی۔دوران میٹنگ مختلف منصوبوں کی مالی جاری معاملات پر غور ہوا۔ میٹنگ میں تمام پروجیکٹوں پر کام میں سرعت لاکر انہیں بروقت مکمل کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا تاکہ عوام اور دیگر صارف شعبوں کو فراہم کی جارہی بجلی کی ترسیلی میں بہتری لائی جاسکے ۔میٹنگ میں پرنائی منصوبے کی تکمیل کے لئے مقررہ مدت کی توسیع کی مانگ پر بھی غور وخوض ہوا۔