سرینگر//پنگلش ترال میں اس وقت تشدد بھڑ ک اٹھا جب علاقہ کو محا صر ے میں لینے کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیاجس کے بعد فورسزکو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا ۔جنگجوئوں نے پنگلش میں گذشتہ رات فوج کی ایک گشتی پارٹی پر گولیاں چلا ئی تھیں اور اسی وقت وہاں ممکنہ طور چھپے جنگجوئوں نے یہاں دوران شب ہی آپریشن شروع کیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائر نگ کر نے کے بعد فورسز کو حملہ آور جنگجووںکی موجودگی کے بارے میں خبر ملی ہوئی تھی جسکی بنیاد پر یہاں کا محاصرہ کیا گیا تھا۔ ارت بھر محاصر ہ جاری رکھے جانے کے بعد منگل کی صبح کے وقت آس پڑوس کے گاوں کے سینکڑوں لوگوں نے جمع ہوکر احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری فورسز پر سنگباری کرکے انکا دھیان ہٹانے کی کوشش کی۔علاقے میں موجود ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے عام لوگوں پر قابو پانے کیلئے آنسو گیس،پیلٹ گن اور پھر گولیاں بھی چلائیں تاہم مظاہرین پیچھے نہ ہٹے یہاں تک کہ کافی دیر تک فورسز اور جنگجووں کے بیچ فائرنگ ہوتے رہنے کے بعد وہاں ممکنہ طور چھپے جنگجو کہیں سے محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
پنگلش ترال میں محاصرہ کے دوران تشدد بھڑ کا
