سرینگر/فورسز نے منگل کو جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں اُس وقت مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا جب پنگلش نامی گائوں میں فورسز آپریشن کے دوران مظاہرے ہوئے۔
عینی شاہدین نے کہا کہ مظاہرین نے فورسز کو سنگباری کا نشانہ بناتے ہوئے اُن کے آپریشن کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔
فورسز نے جواب میں ہوائی فائرنگ کی اور مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے۔
حکام نے کہا کہ پنگلش میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد فورسز نے آپریشن شروع کیا۔ جنگجوئوں نے یہ یہاں گذشتہ رات فوج کی ایک گشتی پارٹی پر گولیاں چلائی تھیں۔