سرینگر//مایہ ناز صحافی اوردانشور آنجہانی پنڈت پریم ناتھ بزازکے فرزند اور جموں کشمیر ڈیمو کریٹک فورم کے صدرپنڈت بھوشن بزاز کے بھائی ترلوکی ناتھ بزازکا2جنوری کونئی دہلی میں سورگباش ہوگئے۔وہ3جنوری1932کو پیدا ہوئے تھے اور اپنی87ویں سالگرہ سے ایک دن قبل چل بسے۔ترلوکی ناتھ کو دوست واحباب پیار سے’ناگن‘ اور قریبی رشتہ دار’باباجی ‘کے نام سے بھی پکارتے تھے۔سورگیہ ماہنامہ رسالے ’دی ایسٹرن فارماسسٹ ‘ اور سالانہ ڈائریکٹری ’انڈین فارماسیوٹیکل گائڈ‘کے اشاعتی ادارے پمپوش پبلیکیشنزکے چیف ایگزیکیٹوافسر تھے۔ ناگن نے ابتدائی تعلیم ہیڈومیموریل سے حاصل کی تھی،اور گریجویشن دلی یونیورسٹی اور بزنس ایڈمنسٹریشن کی تعلیم برطانیہ سے حاصل کی۔ ادبی سرگرمیوں کے علاوہ ترلوکی ناتھ نے اپنے والد پریم ناتھ بزازکی سوانح حیات “Ahead of His Times”بھی تصنیف کی تھی۔وہ اپنے پیچھے بیوہ شانتا بزاز اور بیٹے کونگ پوش بزاز اور بیٹی ورنی بزازاگروال کو چھوڑ گئے۔