پنچایت پنج گرائیں کے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور

منجاکوٹ //تحصیل منجاکوٹ کے سرحدی علاقہ سے تعلق رکھنے والی پنچایت پنجگرائیں میں محکمہ جل شکتی کی غفلت کی وجہ سے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کی طرف سے تعمیر کردہ ٹینک کے اوپر ڈالاگیا لینٹر پوری طرح گزر چکا ہے اور ٹینک اوپر سے بالکل کھلا ہے جس کے نتیجہ میں ساری گندگی ٹینک کے اندر چلی جاتی ہے۔ لوگوں نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے لگ بھگ 200 کے قریب گھروں کو آلودہ پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار محکمہ کے افسران کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا مگر محکمہ سرحدی علاقہ کے لوگوں کو ہمیشہ کی طرح نظر اندازکیاجارہا ہے۔ مقامی لوگوں نے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے مانگ کی کہ اُن  افسران اور ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے جنہوں نے 15سال پہلے یہ ٹینک تعمیر کروایا تھاکیونکہ اس میں غیر معیاری مٹیریل کااستعمال کیاگیاتھا۔