پنچایت حلقہ ترگائیں میں پانی کی ہاہا کار

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کی پنچایت ترگائیں اپر میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پنچایت کی وارڈ نمبر چار محلہ عید گاہ میں گزشتہ 6ماہ سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ انتظامیہ کی لاپرواہی سے مقامی لوگوں کو دربدر کی ٹھوکریں کھانا پڑرہی ہیں ۔لوگوں نے بتایا کہ علاقہ کی خواتین اور مرد روزانہ اپنا بیشتر وقت کئی کلومیٹر دور نالے سے پانی جمع کرنے میں ہی ضائع کر دیتے ہیں جبکہ پانی بند ہو نے کے سلسلہ میں متعلقہ حکام کو جانکاری فراہم کرنے کے باوجود بھی کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔لوگوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو متحرک کیا جائے تاکہ عوام کو مشکل وقت میں بنیادی سہولیات میسر ہو سکیں ۔