سرینگر//پنچایتی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں پنچایتی حلقوں میں78پنچ نشستوںپر199امیدواروں اور162 پنچ وارڈوں میں354امیدواروں کے درمیان انتخابی دنگل ہوا،جس کے دوران مجموعی طور پر ووٹوں کی شرح32.3فیصد رہی،جبکہ ریاست میں ووٹنگ کی شرح 71.3 درج کی گئی۔ 14بلاکوں میں 269 پنچایتی حلقوں اور2122پنچ وارڈوں پر انتخاب ہونا تھا، تاہم 99 سرپنچ اور577پنچوں کا بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔
وسطی کشمیر
وسطی ضلع بڈگام کے دو بلاکوں بیروہ اور وترہیل میں36سرپنچ نشستوں اور314پنچ وارڈوں میں منگل کو انتخاب ہونا تھا،جس میں14 سرپنچ اور28پنچوں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے۔ منگل کو صرف ایک پنچ نشست پر سونہ پاہ میں 2امیدواروں کے درمیان انتخاب ہوا،جس میں134 رائے دہندگان میں59 ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔مجموعی طور پر22سرپنچ اور285پنچ نشستیں خالی رہیں،کیونکہ ان نشستوں پر کوئی بھی امیدوار سامنے نہیں آیا۔
کپوارہ
کپوارہ کے ماور قلم آباد میں چوتھے مرحلے پر ہونے والے انتخاب میں22 سرپنچ نشستوں کے200پنچ وارڈوں میں انتخاب ہونا تھا۔9سرپنچ اور122پنچوں نے بلا مقابلہ میدان مار لیا۔ منگل کو13سرپنچ نشستوں پر36جبکہ37پنچ وارڈوں پر75امیدواروں کے درمیان انتخابی مقابلہ ہوا،تاہم41پنچ وارڈوں میں کوئی بھی امیدوار سامنے نہیں آیا۔
؎بانڈی پورہ
بلاک بانڈی پورہ میں انتخابات کے دوران26سرپنچ نشستوں کے182پنچ وارڈوں میں انتخاب ہونا تھا،جس کے دوران12سرپنچ اور61پنچ بلا مقابلہ کامیاب قرار دئیے گئے۔نامہ نگار عازم جان کے مطابق 26 پنچایتی حلقوں میں ووٹنگ ہونی تھی لیکن8 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے ، 6 پنچایتی حلقوں میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں ہوا تھا۔ اس دوران اونگام اورگنڑ پورہ میں پتھرائو کے واقعات پیش آئے ۔8سرپنچ نشستوں پر21امیدواروں اور15پنچ وارڈوں پر30امیدواروں کے درمیان انتخابی جنگ ہوئی۔ مجموعی طور پر106پنچ وارڈوں اور6سرپنچ نشستوں پر کوئی انتخاب نہیں ہوگا۔
بارہمولہ
ضلع بارہمولہ کے3بلاکوں بجہامہ ، وائیلو اور سنگھ پورہ میں42سرپنچ نشستوں کے334پنچ وارڈوں میں منگل کو انتخاب ہونا تھا،تاہم10سرپنچ اور144پنچوں نے بلا مقابلہ کامیابی حاصل کی۔ بجہامہ بلاک میں10ہزار503ووٹوں میں7ہزار884جبکہ وائیلوں بلاک میں3507میں سے718 اور سنگھ پورہ بلاک میں17ہزار832ووٹوں میں سے 11ہزار67ووٹ ڈالے گئے۔چوتھے مرحلے میں26سرپنچ نشستوں پر71امیدوار اور80پنچ وارڈوں میں167امیدوار میدان میں ہیں۔مجموعی طور پر ان بلاکوں میں6سرپنچ نشستوں اور110پنچ وارڈوں میں کوئی بھی امیدوار نہیں ہیں،جن کی وجہ سے یہ نشستیں خالی رہیں ۔
پلوامہ
پلوامہ کے2بلاکوں آری پل اور پلوامہ میں40سرپنچ نشستوں اور316پنچ وارڈوں میں انتخاب ہونا تھا،جس کے دوران11سرپنچ اور9پنچ بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔پلوامہ میں0.6 شرح کے حساب سے رائے دہندگان نے ووٹ دالے۔ ایک سرپنچ نشست پر2امیدواروں کے درمیان انتخابی دنگل ہوا۔ مجموعی طور پر307پنچ وارڈوں اور29سرپنچ نشستیں خالی رہیں ،اور ان پر انتخاب نہیں ہوا۔
کولگام
ضلع کولگام کے ایک بلاک کنڈ میں10سرپنچ نشستوں اور84 وارڈوں میں انتخاب ہونا تھا،اس دوران3سرپنچ اور26پنچ بلا مقابلہ کامیاب قرار دئیے جاگئے۔ منگل کو6سرپنچ نشستوں پر13امیدواروں اور7پنچ وارڈوں میں15امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔۔ اس مرحلے میں ایک سرپنچ اور51پنچ نشستیں خالی رہیں ۔
اننت ناگ
اننت ناگ کے5 بلاکوں اچھہ بل ، قاضی گنڈ ، ویسو ، شانگس اور چھترگل میں81پنچایتی حلقوں کے615پنچ وارڈوں میں انتخاب ہونا تھا،جس کے دوران37سرپنچ اور178پنچ بلا مقابلہ کامیاب قرار دئیے گئے۔منگل کو24سرپنچ نشستوں پر56،جبکہ22پنچ وارڈوں پر65امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مجموعی طور پر چوتھے مرحلے میں20 سرپنچ نشستوں اور415پنچ وارڈوں میں کوئی بھی انتخاب نہیں ہوا۔
شوپیاں
شوپیاں میں ایک بلاک پر12سرپنچ نشستوں اور107پنچ وارڈوں میں منگل کو انتخاب ہونا تھا،جس کے دوران3سرپنچ اور9 پنچ بلا مقابلہ کامیاب قرار دئے گئے۔ ضلع میں98پنچ وارڈوں اور9سرپنچ نشستوں پر کوئی بھی امیدوار کھڑا نہیں ہوا تھا۔